Hifazat Ki Dua?
Jis tarah har insaan ko zahiri bemariyon se mahfooz rehnay ke liye jismani safai, achi ghiza, aur ehtiyaat ki zaroorat hoti hai, esi tarah har insaan ke liye rohani hifazat bhi zaroori hai. Yeh baat ghair aqli hone ki wajah se har koi is par yaqeen nahi karta. Yaad rahe ke bemari, pareshani aur musibat pehle rooh par aati hai aur iske baad woh insani jism par zahir hoti hai. Kuch rohani mahireen aur ke mutabiq har insaan ki rooh ke gird ek hifazat ka daira hota hai jiski wajah se woh manfi tawanai, nazar bad aur fizaa mein mujood bad asarat se mahfooz rehta hai. Lekin insaan ke achay amal aur ibadat ki kami ki bina par yeh rohani daira kamzor ho jata hai, jiski wajah se fizaa mein phailey hue be shumaar qisam ke bad asarat is fard ke jism mein dakhil ho jate hain. Aise be shumaar asarat mein nazar bad, jadu aur manfi tawanai shamil hain. Jab insaan nazar bad ya manfi tawanai ka shikaar hota hai, to aise fard ke zehan mein buray qisam ke khayalat ka toofan barpa hota hai, aur isi wajah se fard depression aur ehsas E kamtri ka shikaar bhi hota hai. Lehaza jab insaan manfi tawanai ka shikaar hota hai, to jald hi yeh asar jism par zahir ho kar is ke liye bemari aur bad qismat zindagi ki wajah ban jate hain. Aisa shakhs jo family mein rehta hai, us family ke sabhi afraad ahista ahista bad asarat ka shikaar ho jate hain. Kyun k manfi tawanai, nazar bad aur kala jadu ka asar virus ki tarah ek jism se dusre jism mein dakhil hote hain, aur is tarah aik family ki zindagi mein bad qismati ka new dour shuru ho jata hai. Jo bataya gaya hai, yeh sach hai aur yeh sach tamam ilhaami kitabon mein darj hai. Matlab yeh hai ke zahiri aur batini hifazat har insaan ke liye be hadd zaroori hai aur batini hifazat hi zahiri hifazat ka sabab hoti hai. Lehaza hifazat ki afzal tareen qurani dua Ayat ul Kursi hai, jiska wird har insaan ki zahiri aur batini hifazat ke liye zaroori hai. Iss post mein hum aap ko Hifazat Ki Dua Ayat ul Kursi ka ek aisa Wazifa bata rahe hain jiski barkat se aap ki jaan, maal, izzat, aulad, aur ghar hamesha Allah ki hifazat mein rahenge. Hifazat Ki Dua ki Urdu tafseel neechay darj hai.
Hifazat Ki Dua Urdu
جس طرح ہر انسان کو ظاہری بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے جسمانی صفائی ، اچھی غذا اور احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ہر انسان کے لئے روحانی حفاظت بھی ضروری ہے ۔ یہ بات غیر عقلی ہونے کی وجہ سے ہر کوئی اس پر یقین نہیں کرتا ۔
یاد رہے کہ بیماری ، پریشانی اور مصیبت پہلے روح پر آتی ہے اور اسکے بعد وہ انسانی جسم پر ظاہر ہوتی ہے ۔ کچھ روحانی ماہرین اور اولیا ء کے مطابق ہر انسان کی روح کے گرد ایک حفاظت کا دائرہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ منفی توانائی ، نظربد اور فضا میں پھیلے ہوئے بد اثرات سے محفوظ رہتا ہے ۔ لیکن انسان کے اچھے اعمال اور عبادت کی کمی کی بنا پر یہ روحانی دائرہ کمزور ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے فضا میں پھیلے ہوئے بے شمار قسم کے بد اثرات اس فرد کے جسم میں داخل ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ ایسے بد اثرات میں نظربد ، جادو اور منفی توانائی ہیں ۔ جب انسان نظربد یا منفی توانائی کا شکار ہوتا ہے تو ایسے فرد کے ذہن میں فاسد قسم کے خیالات کا طوفان برپا ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے فرد ڈیپریشن اور احساس کمتری کا شکار بھی ہوتا ہے ۔ لہذا جب انسان منفی توانائی کا شکار ہوتا ہے تو جلد ہی یہ اثرات فرد کے جسم پر ظاہر ہو کر اس کے لئے بیماری اور بد قسمت زندگی کی وجہ بنتے ہیں ۔ ایسا شخص جس فیملی میں رہتا ہے اس فیملی کے سبھی افراد آہستہ آہستہ بد اثرات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ کیونکہ منفی توانائی ، نظربد اور کالا جادو کے اثرات وائرس کی طرح ایک جسم سے دوسرے جسم میں داخل ہوتے ہیں اور اس طرح ایک فیملی کی زندگی میں بدقسمتی کا نیا دور شروع ہو جاتا ہے ۔
جو بتایا گیا ہے یہ سچ ہے اور یہ سچ تمام الہامی کتابوں میں درج ہے ۔مطلب یہ کہ ظاہری اور با طنی حفاظت ہر انسان کے لئے بے حد ضروری ہے اور باطنی حفاظت ہی ظاہری حفاظت کا سبب ہوتی ہے ۔ لہذا حفاظت کی افضل ترین قرآنی دعا آیت الکرسی ہے جس کا ورد ہر انسان کی ظاہری اور باطنی حفاظت کے لئے ضروری ہے ۔اس پوسٹ میں ہم آپ کو حفاظت کی دعا آیت الکرسی کا ایک ایسا وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ کی جان ، مال ، عزت ، اولاد اور گھر ہمیشہ اللہ کی حفاظت میں رہیں گے ۔ حفاظت کی دعا کی اردو تفصیل نیچے درج ہے۔
Hifazat Ki Dua
اگر کوئی بھائی یا بہن ہمیشہ کے لیے اپنی جان ، اولاد ، گھر اور کاروبار کی حفاظت چاہتے ہیں تو وہ آیت الکرسی کا وظیفہ 3 دن کر لیں ۔ انشاء اللہ 3 دن میں آپ کی روحانی حفاظت جاری ہو جائے گی اور اس کے بعد دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں دے سکے گی ۔ کیونکہ یہ وظیفہ کرنے سے آپ کو اللہ کی حفاظت حاصل ہو جائے گی اور جو اللہ کی حفاظت میں ہوتا ہے اسے دنیا کی کسی چیز کا ڈر نہیں رہتا اور نہ ہی اسے کوئی نقصان دے سکتا ہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے زندگی میں ایک ہی بار کرنا ہے اور بہتر ہے کہ آپ یہ وظیفہ چاند کی 13,14 اور 15 تاریخ کو کریں ۔لہذا چاند کی تیرویں رات کو آپ عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ پڑھیں اور اسکے بعد آپ 300 مرتبہ آیت الکرسی محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 3 دن تک کرنا ہے ۔ 3 دن کے بعد آپ 3 مساکین کو کھانا کھلائیں اور اسکے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 10 مرتبہ آیت الکرسی ورد کرنےکی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ اس کے علاوہ آپ آیت الکرسی کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں تاکہ آپ کو ہمیشہ آیت الکرسی کی برکات حاصل ہوتی رہیں ۔ انشاء اللہ یہ عمل کرنے کے بعد آپ کی جان مال ، عزت ، اولاد ، گھر اور کاروبار ہمیشہ اللہ کی حفاظت میں رہیں گے اور آپ نظربد ، کالا جادو ، جنات ، دشمن اور شیطان کے شر سے بھی ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔ اسکے علاوہ آیت الکرسی کی برکت سے آپ کی قسمت اچھی ہو جائے گی جسکی وجہ سے آپ کو بے حساب رزق ، دولت ، عزت اور زندگی کے ہر میدان میں ہمیشہ کامیابی ملتی رہے گی۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔