Insaano ki Hajat pori karne wali zaat sirf Allah ki hai. Aur Surah Ikhlas hamein yehi sikhati hai aur toheed bhi yehi hai ke sirf Allah se manga jaye. Hamari zindagi ke bohat se mamlat aur zarooratein aisi hain jin ko sirf Allah hi pora kar sakta hai aur woh zarooratein aisi hoti hain jin ko insaan pora nahi kar sakta. Agar hamari koi zaroorat koi insaan pori karta hai to asal mein woh mahaz aik wasila hota hai haqeeqat mein woh zaroorat Allah hi ne pori ki hoti hai. Hum agar bohat gehrai se sochein to hamein haqeeqat ka ilm hoga ke Allah hi har insaan ki zarooraton ko kisi na kisi wasile se pora kar raha hai. Allah hi har insaan ki madad karta hai lekin woh khud kisi se madad nahi leta, aur yeh sab toheed hai jis par har Musalman ka imaan hai. Aur Surah Ikhlas toheed ka aik mazboot sutoon hai. Is liye is post mein hum aap ko Surah Ikhlas ka aik aisa Wazifa bata rahe hain jis ki barkat se aap Allah ki bargah se apni har hajat hasil kar sakte hain. Is Wazifa ki Urdu tafseel neechay di gayi hai.
Surah Ikhlas Ka Wazifa For Hajat Urdu
انسانوں کی حاجت پوری کرنے والی ذات صرف اللہ کی ہے ۔ اور سورہ اخلاص ہمیں یہی سیکھاتی ہے اور توحید بھی یہی ہے کہ صرف اللہ سے مانگا جائے ۔ ہماری زندگی کے بہت سے معاملات اور ضرورتیں ایسی ہیں جن کو صرف اللہ ہی پورا کر سکتا ہے اور وہ ضرورتیں ایسی ہوتی ہیں جن کو انسان پورا نہیں کر سکتا ۔ اگر ہماری کوئی ضرورت کوئی انسان پوری کرتا ہے تو اصل میں وہ محض ایک وسیلہ ہوتا ہے حقیقت میں وہ ضرورت اللہ ہی نے پوری کی ہوتی ہے ۔ہم اگر بہت گہرائی سے سوچیں تو ہمیں حقیقت کا علم ہوگا کہ اللہ ہی ہر انسان کی ضرورتوں کو کسی نہ کسی وسیلے سے پورا کررہا ہے ۔ اللہ ہی ہر انسان کی مدد کرتا ہے لیکن وہ خود کسی سے مدد نہیں لیتا اور یہ سب توحید ہے جس پر ہر مسلمان کا ایمان ہے اور سورہ اخلاص توحید کا ایک مضبوط ستون ہے ۔ لہذا اس پوسٹ میں ہم آپ کو سورہ اخلاص کا ایک ایسا وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے آپ اللہ کی بارگاہ سے اپنی ہر حاجت حاصل کر سکتے ہیں ۔اس وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔
Surah Ikhlas Ka Wazifa For Hajat
اگر کسی بھائی یا بہن کی کوئی ایسی حاجت ہے جو پوری نہ ہو رہی ہو تو اس حاجت کو جلد حاصل کرنے کے لئے سورہ اخلاص کا وظیفہ کرنا افضل ہے ۔ سورہ اخلاص کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد پاک سیاہی سے ایک مرتبہ سورہ اخلاص تحریر کرکے اپنے گلے میں پہن لیں اور اس کے بعد آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ سورہ اخلاص کو 700 مرتبہ محبت سے تلاوت کریں ۔ انشاء اللہ 7 دن میں اللہ کی ذات آپ کو آپ کی حاجت عطا فرمائیں گے یا کوئی ایسا سبب پیدا ہو جائے گا جس کی بنا پر آپ کو آپ کی حاجت حاصل ہو جائے گی۔
کامیابی کی روحانی کنجی
آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔