Online Istikhara k iss post mein aap ko Jaldi shadi ka wazifa hasil ho gha . ye wazifa Surah Ikhlas ka hai aur iss Wazifa ki barkat se aap ki shadi ki har rukawat , bandish aur pareshani 7 din mein door ho sakti hai . Surah Ka Iklas ka Wazifa Shadi mein Rukawat ki har waja ko Door karta hai aur Surah Ikhlas ki Barkat se fard ki Shadi mein khairo Barkat paisa ho jati hai jes ki waja se kisi behan ya beti ki shadi k baad ki zidnadi mein kisi kisam ki pareshani paida nahi hoti .Jaldi shadi ka wazifa surah ikhlas ki mokammal Urdu Detail neche darj hai .

Jaldi Shadi Ka Wazifa

ناظرین جلدی شادی کرنے کے حوالے سے کتابوں میں بے شمار وظائف موجود ہیں ان قرآنی وظائف میں سورہ اخلاص کا وظیفہ کی خاص اہمیت اور فضیلت ہے ۔ لیکن ہم نے بعض افراد ایسے بھی دیکھیں ہیں جو کہ سورہ اخلاص کا وظیفہ کرنے کے باوجود بھی جلد شادی یا پسند کی شادی میں ناکام رہتے ہیں ۔ اسکے علاوہ ہم نے ایسی لڑکیاں اور لڑکے بھی دیکھے ہیں جو کہ جلدی یا پسند کی شادی کرنے کے لئے کالا جادو یا سفلی جادو کروانے کے لئے دین سے خارج افراد کے پاس چلے جاتے ہیں ۔
یہاں پریشانی والی بات یہ ہے کہ پسند کی شادی کی خماری میں مبتلاء لڑکیاں اور لڑکے ان عاملوں کے کہنے پر ایسی ایسی حرکات بھی کر لیتے ہیں جن کی اسلام میں معافی بھی نہیں ۔ ہماری اس بات کو بہت سے افراد سمجھ گئے ہوں گے ۔
بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بہت سے غیر شرعی اعمال کرنے کے باوجود بھی لڑکیاں اور لڑکے پسند کی شادی میں ناکامی کا شکار ہی رہتے ہیں اور پھر آخر میں یہ لڑکے اور لڑکیاں ہم جیسے فقیر افراد کے پاس آکر اپنی ناکامی اور بے بسی کا رونا روتے ہیں ۔ جبکہ ہم جیسے جتنے بھی افراد ہیں آپ پر یہ بات واضع کر چکے ہوتے ہیں کہ اگر کسی کا کام ہونا ہے تو وہ اللہ ہی کے کلام سے ہوتا ہے ۔ اور یہ بات سچ ہے کسی کو آج یہ بات سمجھ میں آجائے یا کل ۔ لہذا وقت اور پیسہ برباد کرنے کی بجائے آپ شادی کے حوالے سے اپنی پریشانی دور کرنے کے لئے صرف اور صرف اللہ کے کلام کا سہارہ لیں اگر آپ کا کام جائز ہوا تو وہ اللہ کی غیبی مدد سے ضرور ہوگا ۔
اور شادی کے حوالے سے بہترین وظیفہ سورہ اخلاص کا ہے جسکا طریقہ ہم آپ کو اس پوسٹ میں بتائیں گے  ۔

Jaldi Shadi Ka Wazifa Surah Ikhlas

surah-baqrah-ayat-165

ناظرین یہ وظیفہ کسی بھی لڑکی ، لڑکے کی شادی کے حوالے سے ہر پریشانی کا حل ہے ۔ یہ پریشانی ظاہری ہو یا باطنی دونوں صورتوں میں اس پریشانی کا حل سورہ اخلاص ہے ۔ یہ وظیفہ لڑکا یا لڑکی خود بھی کر سکتے ہیں اور ان کے والدین بھی اپنی اولاد کی نیت سے یہ وظیفہ کر سکتے ہیں ۔ اس وظیفہ کو مکمل شرائط کے ساتھ اگر ادا کیا جائے تو ایساء ہرگز نہیں ہوگا کہ آپ کی دعا اللہ کی بارگاہ میں قبول نہ ہو ۔ وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد آپ اول و آخر دس- دس مرتبہ دورد پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 700 بار سورہ اخلاص اور 140 مرتبہ سورہ بقرہ کی ایت 165 تلاوت کریں یہ وظیفہ آپ سات دن تک اسی طرح جاری رکھیں لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ آپ اس وظیفہ کو چودہ دن تک جاری رکھیں ۔
یہ وظٰیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ دس مرتبہ دوردابراہیمی، 70 مرتبہ سورہ بقرہ کی ایت 165 اور سو مرتبہ سورہ اخلاص ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس عمل کو آپ نے اس وقت تک جاری رکھنا ہے جب تک کہ آپ کی شادی نہیں ہو جاتی ۔ یاد رکھیں کہ زیادہ دیر نہیں لگے گی ۔ کہ آپ کی شادی جلد ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ اس وظیفہ کے آپ کو اور بھی بے شمار فائدے حاصل ہو ں گے ۔ لہذا کوشش کریں کہ بلا مجبوری بیان کئے گئے عمل سے ناغۃ نہ کریں ۔
انشاء اللہ آپ کو شادی یا رشتہ کی ہر طرح کی روکاوٹ اور بندش سے نجات مل جائے گی ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن کسی مجبوری کی بنا پر یہ وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ  سورہ بقرہ کی ایت 165 کو عربی میں پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں ۔ یہ عمل شادی کی ہر رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے مجرب ہے  لیکن یہ عمل آپ اس وقت کریں  جب آپ کو وظیفہ  کرنے میں دشواری کا سامنا ہو ۔ بیان کئے گئے روحانی اعمال کے بارے میں اگر آپ کو مزید  رہنمائی درکار ہے تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ، انشاء اللہ ہم سے آپ کو سچ اور صحیح رہنمائی حاصل ہوگی ۔

کامیابی کی روحانی کنجی

آپ کو کامیابی کیسے حاصل ہوگی ؟ یہ بات روحانیت جانتی ہے ، اور روحانیت سے پریشانی کا حل جاننے کے لئے آپ کے 5 منٹ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، لہذا نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے اپنی کامیابی کا راز جانئے ۔