Aaj kal har fard asaan job ki talash mein hai aur es ki ye bhe khawaish hai k es ki job es k mizaaj k mutabiq ho aur pay bhe ziada ho ta kay wo apnay future ko successful bana saky. Kyun kay bhut se afraad ko jab mehnat k bawajood kamyabi nahi milti tu wo kisi hadh tak es raaz ko samaj jatay hain k kamyabi sahi jaga mehnat karne aur skills se milti hai. Lehaza aaj ki es post mein hum ap asaan job milnay ka wazifa batayen ghay jo k ism e azam allah hu samad ka hai. Es wazifa ki barket se ap ko esi jaga job mily gi jo asaan honay k sath apki nature k mutabiq ho ge aur aap ki mentally skills bhe es job ki waja se achi hu ge.
Asaan job In Urdu
آج کل ہر فرد آسان جاب کی تلاش میں ہے اور اس کی یہ بھی خواہش ہے کہ اس کی جاب اس کے مزاج کے مطابق ہو اور اسے تنخواہ میں زیادہ ملے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو سنوارنے میں کامیاب ہو جائے۔ کیونکہ بہت سے افراد کو جب محنت کرنے کے باوجود کامیابی نہیں ملتی تو وہ کسی حد تک اس راز کو سمجھ جاتے ہیں کہ کامیابی کا دارومدار صحیح جگہ محنت کرنے اور انسان کے پاس موجود ہنر پر منحصر ہے۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو آسان جاب حاصل کرنے کا ایسا وظیفہ بتائیں گے جس کی برکت سے آپ کو ایسی جگہ جاب ملے گی جہاں آپ با آسانی کام کر پائیں گے آپ کو ذہنی اضطراب کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور آپ کی ذہنی صلاحیتیں بھی بروئے کار آئیں گی۔
Wazifa For Asaan Job
لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن آسان جاب حاصل کرنا چاہتے ہیں اور بہت محنت کر کے تھک چکے ہیں تو وہ نو چندی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14_14 بار سورہ اخلاص کی تلاوت کریں۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد آپ 12000 بار اسم اعظم اللہ الصمد پڑھیں۔ یہ عمل آپ نے ایک ہی دن کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ روزانہ 10 بار درود ابراہیمی اور 500 بار اللہ الصمد پڑھنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو نا صرف اچھی اور آسان جاب مل جائے گی بلکہ آپ کے مالی حالات بھی بہت اچھے ہوں جائیں گے۔ یہ عمل جاب ، اچھے روزگار ، رزق میں برکت اور مال کے اضافے کے لیے بے حد مجرب ہے۔ اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ اسم اعظم اللہ الصمد کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس اور گھر میں ضرور رکھیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ آمنہ بہن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔